عراق میں وزیراعظم نوری المالکی کے خلاف مظاہرے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

عراق میں وزیراعظم نوری المالکی کے خلاف مظاہرے

عراق کے ہزراوں سنی مسلمان کل جمعہ کی نمازکے بعدبغداداوردیگرشہروں میں سڑکوں پرنکل آئے ۔ یہ شیعہ وزیراعظم نوری المالکی کے ساتھ ان کی ناراضگی کا ایک مظاہرہ تھا۔ گزشتہ تین ہفتوں سے جاری عظیم احتجاج سنیوں کی وزیراعظم کے ساتھ ناراضگی کی عکاسی کرتے ہیں جن کاکہناہیکہ مالکی کی زیرقیادت شیعہ حکومت ان کے اقلیتی فرقہ کوکنارہ کش کر رہی ہے جس کی وجہ سے عراق میں اس تشویش اضافہ ہو گیا ہے کہ عراق اس کے حالیہ ماضی کے مسلکی تشددمیں واپس لوٹ سکتا ہے ۔ پڑوسی ملک شام میں جنگ کی وجہ سے عراق میں سنیوں میں بے چینی پھوٹ پڑی ہے جہاں بیشترسنی شورش پسندصدربشارالاسدکے خلاف لڑرہے ہیں جوشیعہ ملک ایران کا ایک حلیف ہے ۔

THOUSANDS of Sunni Muslims have taken to the streets of Baghdad and other parts of Iraq to decry the alleged targeting of their minority, in rallies hardening opposition to the country's Shi'ite leader

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں