افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کا اشارہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

افغانستان میں امریکی جنگ کے خاتمے کا اشارہ

12سال طویل افغان جنگ کا اشارہ دیتے ہوئے امریکی صدربارک اوبامانے آج افغان فوسس کولڑاکاآپریشنس کی حوالگی کوتیزرفتاربنانے کے وعدہ کیا اورطالبان کے ساتھ مذا کرات کے لئے پیش قدمی کیلئے راہ ہموارکر دی۔ اس کے علاوہ انہوں نے مابعد2014ء ملک میں امریکی فوج کی ایک چھوٹی سی تعدادکی موجودگی کے لئے افغان صدرکے ساتھ اتفاق رائے کا اظہارکیا۔ انہوں نے قوم سے ایک ریڈیوخطاب میں اعلان کیاکہ آئندہ سال کے اختتام تک افغانستانیوں میں امریکہ کی جنگ ختم ہو جائے گی۔ قبل ازیں امریکی صدربارک اوباما اوران کے افغان ہم منصب حامدکرزئی کے دمیان افغانستان میں لڑاکاآپریشنزکی مقامی فورسزکومنتقلی کے عمل کوتیزکرنے پراتفاق ہوا ہے ۔ افغان صدرحامدکرزئی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدربارک اوباما سے ملاقات کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیاکہ رواں برس افغانستان میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں مقامی فورسز کومنتقل کرنے کاعمل تیزکیاجائیگا۔

End is near for Afghan war: President Obama and President Karzai accelerate timetable

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں