او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے احمدی نژاد کو مرسی کی دعوت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے احمدی نژاد کو مرسی کی دعوت

صدر مصر محمدمرسی نے قاہرہ میں اگلے ماہ منعقدہونے والے اسلامی تعاون کی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے اپنے ایرانی ہم منصب صدر احمدی نژاد کودعوت دی ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ علی اکبرصالحی نے بھی اپنے دورہ قاہرہ میں صدرمرسی اوراپنے مصری ہم منصب محمدکامل امرسے ملاقات کے دوران صدرمرسی کواحمدی نژادکاایک خط بھی حوالے کیاجس میں انہیں تہران کے دورکی دعوت دی گئی ہے۔ایرانی وزیرخارجہ کے دورہ مصرکامقصددونوں ممالک کے درمیان تعلقات میںبہتری کے ساتھ ساتھ شام کی صورت حال پرمصری قیادت کے ساتھ تبادلہ خیال کرناتھا۔

Ahmadinejad Receives Invitation from Morsi to Attend OIC Summit in Cairo

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں