مہذب اصولوں پر مبنی مذاکرات ہی قابل قبول - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-19

مہذب اصولوں پر مبنی مذاکرات ہی قابل قبول

صدر کانگریس سونیا گاندھی نے ہند پاک کشیدگی کے پس منظر میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ " ہم سب کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہیے کہ مذاکرات قابل قبول مہذب طرز عمل کے اصولوں پر مبنی ہونے چاہیے"۔
تاہم انہوں نے یہ کہتے ہوئے بھی خبردار کیا کہ دہشت گردی کے مسئلہ پر کوئی سمجھوتا کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی سرحد پر لاحق خطرات کو نظر انداز کیا جا سکتا ہے۔
ہند پاک کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے یو۔پی۔اے کی سربراہ سونیا گاندھی نے کہا کہ پڑوسی ملک کے ساتھ بہتر اور قریبی تعلقات نہ صرف علاقہ میں امن کے لیے معاون ثابت ہوں گے بلکہ سرحدی ریاستوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

Talks with neighbors must be based on civilized behavior: Sonia Gandhi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں