Pakistan’s Supreme Court ordered the arrest of Prime Minister Raja Pervez Ashraf in a three-year-old bribery case
پاکستان آج ایک بار پھر تازہ سیاسی بحران میں مبتلا ہو گیا جبکہ سپریم کورٹ نے وزیراعظم راجہ اشرف کو توانائی پراجکٹس میں رشوت حاصل کرنے کے الزامات پر گرفتار کرنے کے احکام جاری کر دئیے ۔ عدالت عظمی نے اس حکم پر عمل آوری کیلئے حکام کو صرف 24گھنٹے کی مہلت دی ہے ۔ سپریم کورٹ سے حکم جاری ہونے کے فوری بعد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیراعظم کے ایک مددگار نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ طاقتور فوج اور عدلیہ، حکومت گرانے کیلئے مل جل کر کام کر رہے ہیں ۔ دوسری جانب ڈاکٹر طاہر القادری کی جانب سے لگائے گئے سیاسی اصلاحات کے نعرہ پر پاکستانیوں میں بحث چھڑگئی ہے ۔ ان حالات کا فوج کی جانب سے استحصال کرنے کے اندیشے بھی ظاہر کئے جا رہے ہیں ۔ ٹیلی ویژن چیانلس نے ملک میں نئے سیاسی بحران کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں