شام کی حلب یونیورسٹی میں بم دھماکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-16

شام کی حلب یونیورسٹی میں بم دھماکے

حلب یونیورسٹی آج دو دھماکوں سے دہل گئی جس میں 80 سے زائد افرادہلاک ہوئے ۔ شام کے دوسرے بڑے شہر کے گورنر محمد وحید عکاظ اور یونیورسٹی ہاسپٹل کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔ عکاظ نے ٹیلی فون کے ذریعہ اے ایف پی کو بتایاکہ حلب یونیورسٹی کے امتحانات کے پہلے دن دہشت گرد حملہ میں طلباء کو نشانہ بنایا گیا جس میں اب تک 82ہلاکتیں ہوئی ہیں اور 180 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں ۔ برطانیہ سے سرگرم انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے بتایاکہ دھماکوں میں کم ازکم 52افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن کہا کہ اس تعداد میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے ۔ اپوزیشن کارکنوں نے بتایا کہ حکومت کے جنگی طیاروں کی طرف سے فائر کئے گئے میزائلس ان دھماکوں کیلئے ذمہ دار ہیں ۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ باغیوں کی طرف سے فائر کیا گیازمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل تھا۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے بتایاکہ دہشت گردوں نے یونیورسٹی کے احاطہ میں دو راکٹ داغے ۔

The death toll from two massive blasts that ravaged the campus of a Syrian university has reached 82

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں