عربی اردو ادب کے معروف اسکالر شمس تبریز کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

عربی اردو ادب کے معروف اسکالر شمس تبریز کا انتقال

عربی، فارسی و اردو ادب کے معروف اسکالر اور شعبہ عربی لکھنو یونیورسٹی کے سابق صدر پروفیسر شمس تبریز کا سنیچر کو اچانک انتقال ہو گیا۔ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ مرحوم کی عمر تقریباً62سال تھی۔ مرحوم دیوبند کے فاضل تھے اور مجلس تحقیقات و نشریات اسلام ندوۃ العلماء میں ریسرچ فیلو کی حیثیت سے کئی سال کام کیا جہاں انہوں نے کئی اہم کتابیں لکھیں اور کتابوں کے ترجمے بھی کئے جس میں تاریخ ندوہ اور نقوش اقبال (ترجمہ ردائع اقبال) خاص اہمیت کی حامل ہیں ۔ پروفیسر شمس تبریز1987ء میں لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ عربی سے وابستہ ہوئے تھے ۔ عربی زبان و ادب کی تدریس کے ساتھ انہوں نے تحقیق و تصنیف کے میدان میں کا رہائے نمایاں انجام دئیے ۔ مرحوم کا آبائی وطن بھوجپور(بہار) ہے ۔ علمی حلقہ ان کی صلاحیتوں کا قائل تھا۔ انہیں عربی ادب کی خدمات کے اعتراف میں صدر جمہوریہ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ مرحوم کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 4بیٹے اور 4بیٹیاں شامل ہیں ۔

Lucknow university's professor and urdu arabic renown scholar Shams tabrez is no more

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں