شامی پناہ گزینوں کے لیے سعودی امداد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

شامی پناہ گزینوں کے لیے سعودی امداد

سعودی عرب، اردن میں شامی پناہ گزینوں کی مدد کیلئے مزید 10ملین ڈالرس مالیتی امداد بھیجے گا۔ جہاں شدید سرمائی موسم کی وجہہ سے ان کے مصائب مزید پیچیدہ ہوگئے ہیں۔ اسٹیٹ نیوز ایجنسی ایس پی اے نے آج یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے کہاکہ سپلائی کی پہلی رسد جس میں بلانکٹس، کوورس اور شطرنجیاں شامل ہیں بھیجوائی جاچکی ہیں۔ اردن کے زاتاری کیمپ میں جہاں کم ازکم 30ہزار شامی پناہ گزیں موجود ہیں موسلادھار بارش کی وجہہ سے سینکڑوں خیموں میں سیلاب آگیا تھا جس کی وجہہ سے انہیں کاروانوں کی شکل میں پناہ کیلئے جدوجہد کرنا پڑا۔
غیر معمولی سردی، برفباری اور بارش کی وجہہ سے ترکی، لبنان، اردن، اسرائیل اور فلسطینی علاقوں میں کم ازکم17افراد ہلاک ہوگئے۔ سرد موسم کی وجہہ سے جو کئی برسوں میں اس علاقہ میں سب سے بدترین سمجھا جارہا ہے کہ اندرون ملک بے گھر ہونے والے خاص طورپر باغیوں کے زیر قبضہ علاقہ میں 6لاکھ شامی پناہ گزینوں کیلئے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے جہاں ایندھن اور غذا کی قلت ہے۔

Saudi Arabia gives $10 million for Syrian refugees in Jordan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں