دفتر خارجہ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

دفتر خارجہ پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنر کی طلبی

ہندوستان اور پاکستان نے آج ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کرنے کے الزامات اور جوابی الزامات عائد کئے جبکہ پاکستانی حکومت نے ہندوستانی ہائی کمشنر کو طلب کرتے ہوئے کل پیش آئے واقعہ پر احتجاج درج کروایاہے۔ ہندوستانی حکام نے کہاکہ اس نے دوسری جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کا محتاط جواب دیا ہے۔ پاکستانی معتمد خارجہ مسٹر جلیل عباس جیلانی نے ہندوستانی ہائی کمشنر مسٹر شرت سبھروال کو طلب کیا اور پاکستانی سپاہیوں پر ہندوستانی فوج کی جانب سے مسلسل ناقابل قبول اور بلا اشتعال حملوں پر شدید احتجاج درج کروایا۔ دفترخارجہ پاکستان کے عہدیداروں نے پی ٹی آئی سے کہاکہ مسٹر جیلانی نے مسٹر سبھروال کو سخت الفاظ پر مشتمل مکتوب احتجاج حوالے کیاہے۔ نئی دہلی میں وزارت امور خارجہ کے سرکاری ترجمان نے کہاکہ مسٹر سبھروال کو دفتر خارجہ کو طلب کیا گیا تھا جہاں انہوں نے مسٹر جیلانی سے ملاقات کی اور ایک واقعہ پر ایک زبانی نوٹ حوالے کیا جو 10جنوری کو پیش آئے واقعہ کے تعلق سے تھا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان یہ ادعا کررہا ہے کہ کل پیش آئے واقعہ میں اس کا ایک سپاہی ہلاک ہوگیا ہے۔ مسٹر سبھروال نے مسٹر جیلانی سے کہاکہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول میندھر سیکٹر پربلا اشتعال فائرنگ کی جارہی ہے اور ہندوستان کی جانب سے بہت احتیاط سے جواب دیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بات بتائی۔ ہندوستانی ہائی کمشنر نے لائن آف کنٹرول کا تقدس برقرار رکھنے کی ضرورت پر زوردیا اور کہاکہ باہمی مسائل کو حل کرنے کیلئے شملہ معاہدہ کی پابندی کی جانی چاہئے۔

Pakistan calls in Indian high commissioner, lodges protest

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں