راہل گاندھی کانگریس کے نائب صدر مقرر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

راہل گاندھی کانگریس کے نائب صدر مقرر

را ہول گاندھی کو آج رسمی طورپر کانگریس پارٹی میں نمبر 2کا موقف عطا کر دیا گیا اور انہیں نائب صدر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا لیکن 2014 ء کے لوک سبھا انتخابات میں ان کے رول کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ سیاست میں داخلہ کے 9 سال بعد 42 سالہ لیڈر کے تقرر کو پارٹی کی اعلیٰ ترین پالیسی ساز ادارے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں قطعیت دی گئی جس نے اتفاق رائے سے اس سلسلہ میں وزیر دفاع اے کے انتونی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد منظور کر لی۔ اس فیصلے سے را ہول گاندھی کیلئے بڑے رول کے تعلق سے طویل عرصہ سے جاری قیاس آرائیاں ختم ہو گئیں ۔ اب تک را ہول گاندھی کانگریس کے 11 جنرل سکریٹریز میں سے ایک تھے ۔ ایسی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ انہیں پارٹی کا ورکنگ پریسیڈنٹ یا سکریٹری جنرل بنایاجائے گا۔ جس کا بے چینی سے انتظار کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ جہاں تک اس بات کا سوال ہے کہ آئندہ انتخابات میں را ہول کا رول کیا ہو گا اور آیا وہ انتخابی مہم کی قیادت کریں گے اس کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ را ہول گاندھی نے نائب صدر کا عہدہ قبول کرتے ہوئے کانگریس ورکنگ کمیٹی میں پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ را ہول گاندھی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہیں کافی تجربہ ہے اور انہیں یقین ہے کہ پارٹی ملک کو بدل سکتی ہے ۔ انہوں نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

Rahul Gandhi is now Congress vice president

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں