پاکستان میں ممبئی حملہ مقدمہ کی سماعت ملتوی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

پاکستان میں ممبئی حملہ مقدمہ کی سماعت ملتوی

7مشتبہ افراد جن پر ممبئی دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے ان کے مقدمہ کو استغاثہ کے 3 گوا ہوں کے جرح کیلئے حاضر نہ ہونے پر تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج چودھری حبیب الرحمن جو سکیورٹی وجوہات کے تحت راولپنڈی کی عدیالہ جیل میں مقدمہ کی سماعت کر رہے ہیں 9!فروری تک مقدمہ کو ملتوی کر دیا۔ استغاثہ کے عہدیداروں اور وکلائے صفائی نے پی۔ٹی۔آئی کو یہ بات بتائی۔ ذرائع نے بتایا کہ گواہان استغاثہ سماعت کے موقع پر حاضر نہیں ہو سکے کیونکہ وہ ایک سیاست داں کے قتل کے نتیجہ میں جنوبی بندرگاہی شہر میں گڑبڑکے پیش نظر پروازوں کے منسوخ کر دئیے جانے پر کراچی تا راولپنڈی سفر نہیں کر سکے تھے ۔

mumbai blast case delayed in pakistan court

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں