ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا امکان نہیں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا امکان نہیں

ڈیزل کی قیمتوں میں 45 پیسے کا "معمولی "اضافہ واپس لینے کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے وزیر تعلیم ایم ویرپا موئیلی نے آج کہاکہ بھاری صارفین جیسے ریلوئے کو ایندھن کی مارکٹ قیمت پر خریدی کیلئے اپنا بجٹ تلاش کرنا پڑے گا۔ "نا، نہیں (اضافہ) واپس لینے کا سوال نہیں ہے ۔ موئیلی نے جو یہاں کانگریس "چنتن شیویر" میں شرکت کیلئے آئے ہیں میڈیا کے نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ حکومت نے دوروزقبل چار ماہ کے وقفہ بعد ڈیزل کی قیمتوں میں 45 پیسے فی لیٹر کا معمولی اضافہ ریٹیل صارفین جیسے کار اور ٹرک مالکین کیلئے کیا اور بڑی مقدار والے صارفین جیسے دفاع اور ریلوئے کیلئے یہ شرح تقریباً10روپئے بڑھادی تاکہ سبسیڈی بل میں کٹوتی کی جاسکے ۔ موئیلی نے کہاکہ ڈیزل اور پٹرول کو 2002ء میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے حکومت نے سرکاری کنٹرول سے آزاد کیا تھا۔ لیکن یوپی اے حکومت نے بدستور ڈیزل پر رعایت برقرار رکھی، جو قوم کا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا ایندھن ہے ۔

Oil minister rules out rolling back diesel price hike

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں