پاکستانی جیل میں ہندوستانی قیدی کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

پاکستانی جیل میں ہندوستانی قیدی کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

ایک پاکستانی وکیل نے کوٹ لکپت جیل میں ایک ہندوستانی قیدی کی موت کی تحقیقات کیلئے لا ہور ہائی کورٹ میں درخواست پیش کی ہے ۔ وکیل اویس شیخ جو پاکستان میں قید مختلف ہندوستانی قیدیوں کے وکیل ہیں ، نے عدالت سے خواہش کی کہ چمبل سنگھ کی موت کی تحقیقات کی جائیں ۔ جاسوسی کے الزام میں وہ پانچ سالہ قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔ وکیل اویس شیخ نے کہاکہ ہندوستانی قیدی کی نعش دو ہفتوں سے جناح ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں پڑی ہوئی ہے ۔ چمبل سنگھ کی موت 15جنوری کوہوئی۔ اس کی موت کے تعلق سے ایک وکیل تحسین خان سے معلومات حاصل ہوئیں ۔ تحسین خان چمبل سنگھ کی موت کے تین دن بعد جیل سے رہا ہوئے تھے ۔ تحسین خان نے کہاکہ وہ چمبل سنگھ کی موت کے چشم دید گواہ ہیں ۔ جیل اسٹاف نے چمبل سنگھ کو بڑی بے رحمی سے مار مار کر ہلاک کر دیا۔ کوٹ لکپت جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ ہندوستانی قیدی کی موت اذیت سے نہیں ہوئی بلکہ اس کی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا۔ 15!جنوری کو چمبل سنگھ کو مردہ حالت میں جناح ہاسپٹل پہنچایا گیا۔ کوٹ لکپت جیل میں اس وقت 33 ہندوستانی قیدی ہیں جوڈیشل مجسٹریٹ افضل عباس نے چمبل سنگھ کے بیارک میں رہنے والے 14 قیدیوں کا بیان قلمبند کیا ۔

Probe death of Indian prisoner in Pak jail: Activist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں