ملک بھر میں گاندھی برسی تقاریب کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

ملک بھر میں گاندھی برسی تقاریب کا انعقاد

بابائے قوم مہاتما گاندھی کو آج ان کی 65ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ صدر پرنب مکھرجی، نائب صدر محمد حامد انصاری اور وزیراعظم منموہن سنگھ نے راج گھاٹ پر واقع ان کی یادگار پر مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ متحدہ ترقی پسند اتحاد(یوپی اے ) کی چیرپرسن سونیا گاندھی، مرکزی وزیرداخلہ سشیل کمار شنڈے ، دہلی کی وزیراعلیٰ شیلا د ڈکشت اور دیگر کئی اہم شخصیتوں نے بھی راج گھاٹ پر گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ گجرات کے پوربندر میں 12اکتوبر 1869 کو جنم لینے والے مہاتما گاندھی نے جو پیشہ سے وکیل تھے ۔ انگریزوں کے تسلط کے خلاف اہنسا کو ہتھیار بنا کر ہندوستان کی جنگ آزادی لڑی تھی۔ ہندوستان کی آزادی کے بعد ناتھورام گوڈسے نے 30جنوری 1948ء کو دہلی میں ایک دعائیہ تقریب میں گولی مارکر مہاتما گاندھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ان کی برسی جنگ آزادی میں شہید ہونے والے تمام مجاہدین کی یاد میں یوم شہدا کے طورپر منائی جاتی ہے ۔

Mahatma Gandhi's 65th death anniversary: Nation remembers apostle of peace

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں