کولکاتا میں خاتون پولیس اہلکار کی مہم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

کولکاتا میں خاتون پولیس اہلکار کی مہم

پارک اسٹریٹ تھانہ کے محکمہ پولیس نے خواتین پولیس کے ذریعے منچلوں کو پکڑنے کی مہم چلائی ہے جس کا اچھا خاصا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔
سادہ لباس میں ملبوس خواتین پولیس کو چھیڑنے اور فقرے کسنے کے الزام میں پولیس نے چار پڑھے لکھے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
پارک اسٹریٹ تھانہ کے انچارج افسر شیخ محمد کلیم الدین نے بتایا کہ پارک اسٹریٹ اور اس سے متصل علاقوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کو سادہ لباس میں تعینات کیا گیا تھا تاکہ منچلوں کو پکڑا جا سکے۔ پولیس کی یہ مہم پارک اسٹریٹ علاقے میں مسلسل جاری رہے گی۔

Police caught road romeos through women police force in kolkata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں