سائبر سیکوریٹی فورس میں اضافہ - پینٹگان کا منصوبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

سائبر سیکوریٹی فورس میں اضافہ - پینٹگان کا منصوبہ

امریکی وزارت دفاع کے عہدیدار نے کہا کہ پنٹگان آنے والے سالوں میں زائد ملازمین کو ذمہ داریاں حوالے کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے تاکہ امریکی حکومت کے کمپیوٹر نیٹ ورک اور بیرونی مخالفین کے خلاف جارحانہ کار روائی کو لاحق خطرات سے نمٹا جاسکے ۔ منصوبہ کے تحت یو ایس سائبر کمانڈ میں فوجی اور شہری عملہ میں اضافہ کیا جائے گا۔ پنٹگان اس خصوص میں نئی کمانڈ تشکیل دے رہی ہے اور دیگر مقابلہ کرنے والی کمانوں کی سطح پر اس کمانڈکی تشکیل عمل میں آئے گی۔ عہدیدار نے کہاکہ باضابطہ طورپر عملہ کی سطح کو وسعت دینے یا سائبر کمانڈ کو متحدہ کمانڈ کی تشکیل کے تعلق سے کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ نے سینئر دفاعی عہدیداروں کے حوالہ سے کہا کہ پنٹگان نے فیصلہ کیا ہے کہ سائبر کمانڈ کی موجودہ عملہ کی سطح کو 900 سے آنے والوں سالوں میں 4900 کر دیاجائے گا۔

The Pentagon's Massive Expansion Of Its 'Cyber-Security'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں