ایران ارجنٹائن مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام سے اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-29

ایران ارجنٹائن مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام سے اتفاق

ایران اور ارجنٹائن 1994ء میں بیونس آئرس کے ایک یہودی کمیونٹی مرکز پر بم دھماکوں کی تفتیش کیلئے مشترکہ کمیشن کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں ۔ ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنینڈس نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ تحقیقی کمیشن کے قیام کیلئے ایران کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے ۔ ایران نے اس معاہدے کی تصدیق کی ہے ۔ ارجنٹائن طویل عرصے سے ایران کو بیونس آئرس کے یہودی کمیونٹی مرکز‘ اسرائیل‘ ارجنٹائن‘ میوچل اسوسی ایشن (آمیا) پر 1994ء کے بم دھماکوں کی منصوبہ کے لئے ذمہ دار قراردیتا رہا ہے ۔ ان حملوں میں 85 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔ 2006ء سے ارجنٹائن 8ایرانیوں کی تحویل کا مطالبہ بھی کر رہا ہے ۔ جن میں ایران کے موجودہ وزیر دفاع احمد وحیدی اور سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی بھی شامل ہیں ۔ ایران نے ہمیشہ ان بم دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کی ہے اور مشتبہ افراد کی گرفتاری سے انکار کیا ہے ۔ تازہ اتفاق رائے کے حوالے سے ارجنٹائن کی صدر کرسٹینا فرنینڈس نے کہا ہے کہ فریقین نے پانچ غیر جانبدار ججوں کے ساتھ سچائی کمیشن کے قیام پر اتفاق کیا ہے ان میں سے کسی جج کا تعلق ایران یا ارجنٹائن سے نہیں ہو گا۔

Iran, Argentina agree on commission for 1994 Amia bombing attack

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں