انجمن اسلام ادارہ ممبئی میں یوم جمہوریہ تقریب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

انجمن اسلام ادارہ ممبئی میں یوم جمہوریہ تقریب

مسلمانوں کی تعلیمی، ثقافتی، اور سماجی ادارہ انجمن اسلام میں 64ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر مختلف تعلیمی اداروں نے پریڈ میں حصہ لیا اور رنگا رنگ کلچرل پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے کھیل کود اور رقص پیش کئے ۔ یوم جہموریہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہاکہ انجمن اسلام کی کوشش ہے کہ وہ قوم و ملت کی ترقی میں اہم رول ادا کرے اور خصوصی طورپر مسلم نوجوانوں کی تعلیمی اور سماجی ترقی و فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انجمن اسلام کو جو گیشوری میں واقع اسماعیل یوسف کالج کو سونپ دیا جائے جہاں میڈیکل، لاء اور انجینئرنگ کالج کی بنیاد ڈالی جائے گی تاکہ قوم کے نونہال بلا روک ٹوک اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکیں ۔

Republic day celebrations in Anjuman e Islam mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں