پاکستان میں بلوچستان حکومت برطرف - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-15

پاکستان میں بلوچستان حکومت برطرف

حکومت پاکستان نے گڑ بڑ زدہ صوبہ بلوچستان میں برسراقتدار صوبائی حکومت کو تحلیل کرنے کے بعد صدرراج نافذ کردیا ہے۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کل رات دیر گئے یہ اعلان کیا جس سے قبل ہزارہ شیعہ قائدین سے طویل بات چیت ہوئی۔ جو صوبائی حکومت کی برطرفی اور کوئٹہ پر آرمی کنٹرول کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کررہے تھے۔ اشرف نے ہزارہ شیعہ برادری کے قائدین کو یقین دلایا کہ گورنر راج کے تحت صوبہ کا چیف ایگزیکٹیو انتظامیہ کی مدد کیلئے آرمی کو کسی بھی وقت طلب کرسکتا ہے۔ ہزارہ کمیونٹی قائدین کی جانب سے دھرنا شہر سے علمدار روڈپر جمعرات کی شب شروع ہواتھا جب اس علاقہ میں دو بم دھماکوں نے 98افراد کی جان لے لی اور زائد از130زخمی ہوئے۔ زیادہ تر مہلوکین کا تعلق ہزارہ شیعہ فرقہ سے تھا جنہوں نے اپنے مطالبات کی حکومت سے تکمیل تک میتوں کی تدفین سے انکار کردیاتھا۔ ہزارہ کمیونٹی کے مرکزی قائد جن میں علی چنگیزری نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ صوبائی حکومت کی تحلیل اور صدر راج کے نفاذ کا اعلامیہ جاری ہونے پر ہی دھرنا ختم کیا جائے گا۔


The Pakistan government has imposed Governor's rule in the troubled province of Balochistan after dissolving the ruling provincial government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں