ایم۔کیو۔ایم لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

ایم۔کیو۔ایم لانگ مارچ میں شریک نہیں ہوگی

متحدہ قومی موومنٹ نے 14/جنوری کو تحریک منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت کے ڈپٹی کنوینر فاروق ستار نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ ملک کی مجموعی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 14/جنوری کے لانگ مارچ کو سبوتاژ کرنے کے لیے دہشت گرد سرگرم ہیں اور مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ ایم۔کیو۔ایم مارچ میں عملی طور پر شرکت نہیں کرے گی لیکن طاہر القادری کی اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔

MQM decides not to participate in Jan 14 long march of qadri

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں