Pak commerce minister Fahim cancels visit to India
پاکستان کے وزیر کامرس مخدوم امین فہیم اس ماہ کے اواخر میں ہندوستان میں منعقد شدنی بزنس میٹ میں شرکت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کی خلاف ورزی کے مسئلہ پر جاری کشیدگی کے تناظر میں اپنے دور کو منسوخ کر دیا ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فہیم نے کہاکہ انہوں نے ہندوستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ بزنس میٹ کی تواریخ اور پاکستان میں حکومت کی ٹیم اور عالم دین ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ہونے والی میٹنگ کی تواریخ میں یکسانیت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان ہوئے معادہ میں ایک دستخط کنندہ کی حیثیت سے انہیں 27!جنوری کو لا ہور میں منعقد شدنی اجلاس میں شرکت کرنا ضروری ہے تاہم سرکاری ذرائع نے کہاکہ فہیم کا یہ فیصلہ جموں و کشمیر میں حقیقی خطہ قبضہ پرتصادم کے باعث ہندوپاک کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں