غزہ کے لیے سعودی عرب کے امدادی طیارے - مصر میں آمد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-21

غزہ کے لیے سعودی عرب کے امدادی طیارے - مصر میں آمد

سعودی عرب کے 6طیارے اہل غزہ کیلئے امداد لے کر مصر کے العریش ایرپورٹ پہنچ گئے ہیں ۔ فضائی امدادی قافلے کیلئے ایرپورٹ پر ہنگامی انتظامات کئے گئے تھے ۔ سعودی عرب نے مصرکے تعاون سے غزہ کی پٹی کیلئے ادویات، میڈیکل سازو سامان اور دیگر امدادی اشیاء کی بڑی مقدار مصر روانہ کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح ان طیاروں کی آمد کیلئے مصر کے العریش ایرپورٹ پر ہنگامی اور خصوصی اقدامات کئے گئے تھے ۔ یہ فضائی امداد قافلہ خادم الحرمین شریفین کی جانب سے غزہ کیلئے خصوصی تحفہ ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے گذشتہ 6 سال سے اسرائیلی محاصرے میں گھری غزہ کی پٹی کو امداد فراہم کی ہے ۔ امدادی سامان ریڈ کراس کی زیر نگرانی غزہ میں تقسیم کیا جائے گا۔

saudi arabia planes arrived in egypt for aid to gaza

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں