شریف برادران بدترین مخالفت پر ہیں - طاہر القادری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-21

شریف برادران بدترین مخالفت پر ہیں - طاہر القادری

حکومت پاکستان کے خلاف پرہجوم احتجاج کی قیادت کرنے والے علامہ طاہر القادری نے کہاکہ نواز مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی جنہوں نے انہیں اپنے کندھوں پر اٹھالیا تھا تاکہ ان سے محبت و احترام کا ثبوت دے سکیں اب ان کے خلاف بدترین پروپگنڈہ کا آغاز کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جب شریف برادران سعودی عرب میں خود ساختہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے تھے اس وقت انہیں کندھوں پر اٹھالینے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ وہ 1990ء کی دہائی شریف برادران سے بہت قریب تھے ۔ بعدازاں ان کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں بھائیوں نے پنجاب میں تین ارب روپئے کا فنڈ ان کی کردار کشی کی مہم ذرائع ابلاغ میں چلانے کیلئے مختص کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں بھائی ایسے کرنے کیلئے بدنام ہیں ۔ کینڈا کی شہریت کے بارے میں انہوں نے کہاکہ یہ شہریت قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے حاصل کی تھی۔

tahirul qadri accuses shareef brothers

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں