بارک اوباما - بحیثیت صدر امریکہ دوسری معیاد کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-22

بارک اوباما - بحیثیت صدر امریکہ دوسری معیاد کی حلف برداری

بارک اوباما نے آج امریکہ کے صدر کی حیثیت سے مسلسل دوسری معیاد کیلئے حلف اٹھایا۔ انہوں نے کیپٹول ہل میں منعقدہ ایک تقریب میں یہ حلف لیا اور دوسری معیاد کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ان کے افراد خاندان بھی موجود تھے ۔ حلف لینے کے فوری بعد اپنی دوسری صدارتی معیاد میں مسٹر اوباما نے وہاں جمع ہوئے سینکڑوں ہزاروں افراد سے اپنا اولین خطاب کیا۔ اوباما نے مارٹن لوتھر کنگ اور ابراہم لنکن کی ملکیت میں رہی ایک انجیل مقدس کے نسخہ پر ہاتھ رکھ کر دوسری معیاد کیلئے حلف اٹھایا۔ اوباما امریکہ کے 44 ویں اور پہلے افریقی امریکن صدر ہیں ۔ اوباما نے اپنے خطاب میں کہا کہ جب کبھی نئے صدر کی افتتاحی تقریب ہوتی ہے تو امریکی دستور کی طاقت کا مظاہرہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں یہ عہد کیا کہ وہ امریکی عوام کو مشکلات اور مصائف سے بچانے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے ۔ انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ سب کو تبدیل ہونے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکی عوام کو موجودہ نسل بحران دیکھ چکی ہے اور اس نے یہ عزم کیا ہے کہ وہ ہر بحران کی مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایک دہے سے جاری جنگ اب قریب الختم ہے جبکہ ملک کی معیشت میں بھی بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے عوام کا یہ ماننا ہے کہ ہر شخص کو سکیورٹی اور احترام کا حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ احساس بالکل غلط ہے کہ امریکہ جیسے ملک میں آزادی کچھ مخصوص افراد کیلئے ہے اور خوشیاں بھی صرف چند افراد تک محدود رہ سکتی ہیں ۔ انہوں نے یہ واضح کیا کہ آئندہ وقتوں میں امریکہ کے پاس بے شمار امکانات ہیں اور امریکہ وہ تمام طاقتیں رکھتا ہے جو آج کی دنیا کیلئے ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کو آج کے دورسے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے اور ہم اس میں پیچھے نہیں رہیں گے ۔


Obama Takes The Oath Of Office For Second Time

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں