ریپ کلچر کی جڑیں ویدک ادب میں - کانچا الیا - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

ریپ کلچر کی جڑیں ویدک ادب میں - کانچا الیا

اپنے جارحانہ تیور کیلئے پہچانے جانے والے دلت دانشور کانچا الیا نے کہا ہے کہ ہندوستان میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے کلچر کی جڑیں ویدک ادب میں موجود ہیں ۔ وہ اتوار کو یہاں جئے پور لٹریچر فیسٹول میں اسکول کالج میں طلباء کیلئے ’’میں اور میری دنیا۔ وقار کی تلاش،، موضوع پر ایک خصوصی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔ اپنے خطاب میں کانچا الیا نے دیوراج اندر کو زانیوں کا ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہلی گینگ ریپ کے خلاف راج پتھ پر امڈا سیلاب دکھاوا تھا۔ ان کی دلیل تھی ہندوستان کے گاؤں گاؤں میں زمیندار اور دلت اور قبائلی خواتین کی عصمت دری کرتے ہیں جس کی کوئی مخالفت نہیں کرتا۔ انہوں نے بھگوان کرشن کے تصوراتی شناخت کی مذمت کی اور کہاکہ اس سے مردوں کو خواتین کے ساتھ من مانی کرنے کی چھوٹ ملتی ہے ۔

Rape culture roots in vedic literature - Kancha Ilaiah

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں