نیویارک سٹی پولیس کے خلاف مسلمانوں کا مقدمہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-27

نیویارک سٹی پولیس کے خلاف مسلمانوں کا مقدمہ

نیوجرسی کے مسلمانوں نے جنہوں نے نیویارک سٹی پولیس کی جانب سے مسلمانوں کی نگرانی پر اس کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے بتایا کہ نیویارک سٹی نے مقدمہ کو مسترد کرنے کی درخواست کی ہے جو میرٹ سے عاری ہے ۔ آج کی درخواست میں انہوں نے بتایاکہ خفیہ معلومات حاصل کرنے کے پروگرام کا نشانہ مسلمان ہے اور یہ کار روائی کسی شک و شبہ یا غلطی کے بغیر صرف ان کی مذہبی بنیاد پر کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی مقدمہ کو پیشرفت کرنا چاہئے ۔ این وائی پی ڈی پروگرام کے نتیجہ میں ان سے نارواں امتیاز برتا گیا ہے اور مساجد میں ہونے والے اجتماعات کے شرکاء کی تعداد میں بھی کمی ہوئی ہے ۔ درخواست گذاروں میں مسلمانوں کے علاوہ تنظیمیں بھی شامل ہیں ۔ اس مقدمہ کے ذریعہ پہلی مرتبہ پڑوسی مسلم علاقوں کو نشانہ بنانے کے این وائی پی ڈی نگران کار پروگرام کو چیالنج کیا گیا ہے جبکہ اس میں مسلمانوں کے کھانے پینے ان کی عبادات اور بال ترشوانے کی روزہ مرہ زندگی کے تاریخ اور واقعات پیش کئے گئے ہیں ۔

NJ Muslims suing NYC over its police-run surveillance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں