Egypt's Morsi is now proposing a plan for peace in Mali
ترکی کی وزارت خارجہ نے مالی میں فرانس کی فوجی کار روائی پر تنقید کی ہے ۔ یہ کھلے عام تنقید اس پس منظر میں کی گئی ہے کہ ترکی مغربی افریقہ میں اپنا اقتصادی اور سفارتی اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ مالی میں اسلام پسندوں کی بغاوت کے خلاف فرانسیسی فوجوں کی کار روائی کے بارے میں ترکی اپھنی تشویش کا اظہار کر رہا ہے ۔ مصر کے صدر محمد مرسی نے مالی میں خانہ جنگی ختم کرنے کیلئے امن منصوبہ پیش کیا ہے ۔ ان کا 5نکاتی منصوبہ سیاسی بات چیت، معاشی اور ترقیاتی کام اور مربوط امدادی کوششوں پر مشتمل ہے ۔ خیال رہے صدر محمد مرسی نے مالی میں فوجی مداخلت کی مخالفت کی تھی۔ جنوری سے شروع ہونے والی کار روائی کے بعد 7000 سے زائد عام شہری لڑائی سے بچنے کیلئے پڑوسی ممالک میں پناہ لئے ہوئے ہیں ۔ چند روز پہلے وزیراعظم اردگان نائجر میں تھے جہاں انہوں نے سابق نوآبادیاتی طاقت فرانس پر سخت تنقید کی اور یہ کہنے کی کوشش کی کہ ترکی کا رویہ فرانس جیسا نہیں ہو گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں