مسلم این۔جی۔اوز کو اپنا احتساب کرنا چاہیے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-20

مسلم این۔جی۔اوز کو اپنا احتساب کرنا چاہیے

مسلم این جی اوز کواپنا احتساب کرنا چاہئے ۔ جب تک این جی اوز کے کام کاج میں شفافیت پیدا نہیں کی جائے گی تب تک بات نہیں بنے گی۔ این جی اوز کو چاہئے کہ شمالی ہند میں تعلیم کے شعبہ میں جو بہتر ماحول پیدا ہوا ہے اسے مزید فروغ دینے کی کوشش کریں ۔ یہ بات آج قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی ادارہ جات کے چے ئر مین جسٹس سہیل اعجاز صدیقی نے آج انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں مسلم ایڈوکیٹسی گروپ مو ومنٹ فار امپاورمنٹ آف مسلم انڈینس کے زیر اہتمام مسلم این جی اوز کی سہ روزہ ورکشاپ کے دوسرے دن اپنی تقریر میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ اس سرکارنے اقلیتوں سے متعلق سب سے زیادہ اسکیمیں جاری کی ہیں لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ان پر زمینی سطح پر بالکل کام نہیں ہورہا ہے اور رہی سہی کسر کرپشن نے پوری کر دی ہے ۔ اس ورکشاپ میں ملک بھر کی 18 ریاستوں سے 200 سے زائد این جی اوز کے عہدیداران اور نمائندے شامل ہیں ۔

Muslim NGO's should take accountability - Justice Sohail Siddiqui

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں