Extremely safe and happy in India, says Shah Rukh Khan
شاہ رخ کی سکیورٹی کے مسئلہ پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تکرار کے بیچ بالی و وڈ سوپر اسٹار نے آج کہا ہے کہ یہ افسوس کی بات ہے کہ ان کے ایک مضمون نے غیر ضروری موڑلے لیا اور انہیں اپنی حب الوطنی کے اعادہ کے لئے مجبور ہونا پڑا۔ اداکار اپنے طویل بیان اور مضمون کے اقتباسات پڑھتے ہوئے کافی جذباتی نظر آئے ۔ انہوں نے ایک انگریزی ہفتہ وار کیلئے یہ مضمون لکھا۔ اس سیاسی تنازعہ کے درمیان پھنسے ہوئے 47 سالہ اداکار نے کہاکہ یہ ایک ستم ظریفی ہے کہ لوگ ان کا مضمون پڑھے بغیر ہی ردعمل ظاہر کرہرے ہیں ۔ رحمن ملک کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ادکار نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ میں ان تمام لوگوں کو جو مشورے دے رہے ہیں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں ہندوستان میں انتہائی محفوظ اور خوش ہوں ۔ میرا خاندان اور دوست ایک چھوٹے ہندوستان کی طرح ہے جہاں تمام مذاہب، پیشے شامل ہیں اور سب رواداری اور مفاہمت کے ساتھ رہتے ہیں ۔ میرے ملک میں اور پوری دنیا میں میرے مداحوں کا شکر گزار ہوں ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں