بنگلور - حج گھر کی تعمیر کے لیے حکومت سے فنڈ کا مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-18

بنگلور - حج گھر کی تعمیر کے لیے حکومت سے فنڈ کا مطالبہ

حج گھر کی تعمیرات کے سلسلہ میں موجودہ ریاستی حکومت کی بے توجہی اور لاپرواہی افسوسناک ہے ۔ کنٹراکٹر نے 10 کروڑ60لاکھ کی بل حکومت کو روانہ کی ہے لیکن 4ماہ کا وقت گذر جانے کے باوجود حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔ آج ایک پریس کانفرنس میں سابق وزیر حج و اوقاف پروفیسر ممتاز علی خان نے کہاکہ ان حالات میں انہوں نے وزیراعلیٰ کو مکتوب روانہ کر کے اس مسئلہ کی یکسوئی کی گذارش کی ہے ۔ ان کی مداخلت کے بعد ہی کمپنی کو 4کروڑ80 لاکھ روپئے جاری کئے گئے اور اب بھی 5کروڑ80لاکھ روپئے باقی ہیں ۔ کمپنی کے چیف نے ممبئی سے بذریعہ فون یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر چند دنوں کے اندر بل کی ادائیگی نہیں کی گئی تو وہ حج گھر کا تعمیراتی کام روکنے پر مجبور ہوں گے ۔ ممتازعلی نے کہاکہ ان کی کوشش ہو گی کہ حج گھر کا تعمیراتی کام ٹھپ نہ پڑے ۔ سابق وزیر حج نے کہاکہ وہ حج کمیٹی کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر غور کر رہے ہیں ۔

Ex Minister asks funding for karnataka hajj house from the govt

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں