مسجد اقصیٰ گنبد کو ختم کرنے کا شرمناک مطالبہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-22

مسجد اقصیٰ گنبد کو ختم کرنے کا شرمناک مطالبہ

"جیوش ہاؤس" جماعت کے امیدوار نے مسجد اقصی کے پہاڑی گنبد کو شہید کر کے اس کی جگہ یہودی معبد تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جیوش پارٹی کی سیاسی حریف حتنوا کے مطابق فلوریڈا میں ایک لیکچر کے دوران جیریمی جمپل نے علانیہ طورپر پہاڑی گنبد کو شہید کر کے اس کی جگہ یہودی معبد بنانے کی بات کی ہے ۔ اس لیکچر کی ریکارڈنگ جمعہ کے روز اسرائیلی چینل 2 پر چلائی گئی۔ گیمپل اپنا لیکچر سننے والوں سے کہتا ہے کہ وہ تخیل میں لائیں کہ پہاڑی کا گنبد بمباری سے شہید کر دیا گیا ہو اور پھر بعد میں وہاں یہودی معبد کی تعمیر کی جگہ بن جائے ۔ حنتوا پارٹی نے جمپل کو نا اہل قرار دلوانے کیلئے اسرائیلی الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے کیونکہ پہاڑی کے گنبد سے متعلق ان کے خیالات سے خطے میں بڑے پیمانے پر تشدد کی لہر کا آغاز ہو سکتا ہے ۔ فلسطینی وزیر مذہبی امور اسماعیل رضوان نے یہودی ہوم پارٹی کے عہدیدار کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے پہاڑی گنبد کو منہدم کرنے سے متعلق بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ رضوان نے کہا "ہمیں اس طرح کی اشتعال انگیزی پر نہایت گہری اور سنجیدہ تشویش ہے کیونکہ اس سے مسجد اقصیٰ کے خلاف ایک سازش اور معاندانہ ارادے کی نشاندہی ہوتی ہے ۔

Knesset candidate Jeremy Gimpel calls for bombing Aqsa Mosque's Dome of the Rock

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں