نئی دہلی۔ (پی ٹی آئی) لمحہ آخر کے ایک ڈرامائی اور اچانک موڑمیں اپنی کمپنی کی مشکوک فنڈنگ کے الزامات کا سامنا کرنے والے نتن گڈکری کو آج رات بی جے پی کے صدر کے عہدہ کی دوڑسے ہٹنے کیلئے مجبور کر دیا گیا اور راج ناتھ سنگھ اس عہدہ کیلئے متقفہ پسند کے طورپر ابھرے ۔ رات دیر گئے پیش آنے والے واقعہ گڈکری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کل کے انتخابی شیڈول سے باہر ہونے کا اعلان کیا اور کہاکہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے خلاف الزامات کا برا اثر بی جے پی کے مفادات پر پڑے ۔ گڈکری نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ بی جے پی صدر کی حیثیت سے دوسری معیاد طلب نہ کروں ۔ توقع ہے کہ وہ چہارشنبہ کو راجناتھ سنگھ کا نام تجویز کریں گے ۔ بی جے پی پارلیمانی بورڈ کا ایک اجلاس چہارشنبہ کو دن کے 9:30بجے ہو گا جس میں راجناتھ سنگھ کے نام کی توثیق کی جائے گی اور وہ دن کے 11:30 بجے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے ۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں