نتن گڈکری محکمہ انکم ٹیکس سے معذرت خواہی کریں - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

نتن گڈکری محکمہ انکم ٹیکس سے معذرت خواہی کریں

محکمہ انکم ٹیکس کو مبینہ طورپر دھمکانے کے معاملے میں ان کے اعلیٰ ادارے نے بی جے پی کے سابق صدر نتن گڈکری سے معافی مانگنے کیلئے کہا ہے ۔ ادارے کا کہنا ہے کہ گڈگری کے تبصرے کا مقصد ان کے ’’پورتی گروپ،، میں سرمایہ کاری کے معاملے میں شفاف اور آزادانہ جانچ میں رکاوٹ ڈالنا تھا۔ آئی آر ایس یونین نے آج جاری اپنی تجویز میں کہاکہ تنظیم کچھ کمپنیوں کے ذریعہ مشتبہ ٹیکس چوری کے معاملے میں جانچ کر رہے انکم ٹیکس محکمہ کے افسران کو نتن گڈکری کے ذریعہ دی گئی مبینہ دھمکی کے سلسلے میں قومی اخبارات میں آئی خبر سے بہت حیران ہے ۔ یونین نے کہاکہ قومی سطح کے لیڈر کو اس طرح کی زبان کا استعمال نہیں کرنا چاہئے ۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے ۔

Income tax body asks Nitin Gadkari to apologise for alleged threat

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں