لائن آف کنٹرول کا دورہ نہیں کیا - حافظ سعید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

لائن آف کنٹرول کا دورہ نہیں کیا - حافظ سعید

لشکرطیبہ کے بانی حافظ محمدسعیدنے آج دعویٰ کیاکہ حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے واقعات سے قبل لائن آف کنٹرول کا انہوں نے دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ لائن آف کنٹرول کا انہوں نے دورہ نہیں کیا۔ جبکہ حالیہ لڑائی میں ہندوستان کے دوفوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ حافظ سعیدجواس وقت جماعت الدعوۃ کے سربراہ ہیں،وزیرسشیل کمارشنڈے کے ریمارکس پرحیرت کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ میرے دورہ لائن آف کنٹرول کاہندوستان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے اورہندوستان کایہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے ۔ اگرہندوستان لائن آف کنٹرول پرمیری موجودگی کوثابت کر دے تو وہ انکے خلاف ہندوستان کے عائدکردہ دیگرالزامات بھی تسلیم کر لیں گے ۔ حال ہی میں ہندوستان کے وزیرداخلہ سشیل کمارشنڈے نہ کہاکہ انٹلیجنس اطلاعات کے مطابق حافظ سعیدنے لائن آف کنٹرول کاحال ہی میں دورہ کیا اورفوجی جوانوں سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعدہی 2003ء سے نافذجنگ بندی کی خلاف ورزی ہوئی ہے ۔ حافظ سعیدپر2008ء ممبئی دہشت گردحملوں کی منصوبہ سازی کا الزام ہے جس میں 166افرادہلاک ہو گئے تھے ۔ حافظ سعیدنے کہاکہ جوہندوستان کوپسندیدہ ترین ملک کاموقف دینے کی حمایت کر رہے ہیں،انہیں ہندوستان کاحقیقی چہرہ دیکھ لیناچاہئے ۔

I did not visit areas along LoC, says LeT founder Hafiz Saeed

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں