دھولیہ فسادات کی تحقیقات سی۔آئی۔ڈی کے حوالے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

دھولیہ فسادات کی تحقیقات سی۔آئی۔ڈی کے حوالے

مہاراشٹراکے دھولیہ ٹاؤن میں گذشتہ اتوارکوہوئے فرقہ وارانہ تصادم اوربعدازاں ہوئی پولیس فائرنگ کی سی آئی ڈی تحقیقات کاحکم دے دیا گیا ہے ۔ پولیس فائرنگ میں 5افرادہلاک اورفائرنگ وتشددمیں تقریباً 200افرادزخمی ہو گئے تھے ۔ ایک اعلی پولیس عہدیدارنے بتایاکہ سی آئی ڈی واقعات کی تمام امکانی پہلوؤں سے تحقیقات کرے گی اوراس بات کابھی پتہ چلانے کی کوشش کرے گی کہ آیاتشددکوبھڑکانے کسی قسم کی اشتعال انگیزتقریریں تونہیں کی گئیں ۔ کرائم انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)ناسک ونگ تشددکی مجرمانہ سازش کے پہلوکی تحقیقات کرے گی اورپولیس پرحملہ میں ایک منظّم گروپ کے ملوث ہونے کے امکانات کابھی پتہ لگانے کی کوشش کرے گی۔ ریاستی وزیراقلیتی امورعارف نسیم خاں کی جانب سے واقعات کی عدالتی تحقیقات کامطالبہ کرنے کے چنددن بعدحکومت نے سی آئی ڈی تحقیقات کاحکم دیا ہے ۔ جناب عارف رسول خاں نے صورتحال سے نمٹنے پولیس کے طریقہ کارپرمایوسی کا اظہارکیا تھا۔ تشددمیں 19پولیس عہدیداروں اور102کانسٹبل زخمی ہوئے ۔ پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے ہیں ۔ دھولیہ ٹاؤن میں 7جنوری کوایک ہوٹل میں کھانے کابل ادانہ کرنے کے بعدبحث وتکرارکے نتیجہ میں دوفرقوں کے مابین تصادم ہویاجوبڑے پیمانہ پرتشددمیں تبدیل ہو گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مراٹھامٹن شاپ کے مالک کشورواگھ کوتشددکے لئے لوگوں کواکسانے کے الزام میں گرفتارکر لیا ہے عدالت نے اسے 13جنوری تک پویس تحویل میں دے دیا۔ واگھ کی دکان پرہی کھانے کابل ادانہ کرنے کے مسئلہ پرجھگڑاشروع ہوا تھا۔

A CID probe has been ordered into last Sunday's communal clashes and subsequent police firing in Maharashtra's Dhule town

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں