Pakistan should not take our friendship's hand as weakness - Indian President
صدر جمہوریہ ہند پرنب مکھرجی نے آج پاکستان کو خبردار کیا کہ اس کی شہ پر کسی قسم کی دہشت گردی برداشت نہیں کی جاسکتی نیز ہمسایہ ملک کو دوستی کی پہلی کو ہماری کمزور نہیں سمجھنا چاہئے ۔ مسٹر مکھرجی نے یوم جمہوریہ سے قبل شام کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزی اور ایک ہندوستانی جوان کا سر قلم کئے جانے کو وحشیانہ حرکت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہاکہ پڑوسیوں کے مابین اختلافات ہو سکتے ہیں ، سرحدوں پر تناؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے لیکن دہشت گردوں کے ذریعہ خلفشار اور تشددکو ہوا دینا انتہائی تشویش کا باعث ہے ۔ صدر نے کہاکہ ہندوستان سرحدوں پر امن قائم رکھنے میں یقین رکھتا ہے ۔ اس لئے وہ دوستی کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہتا ہے لیکن ہماری اس پہلی کو سرسری اور ہلکے پھلکے انداز میں نہیں لینا چاہئے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں