Egyptian President Morsi in Berlin on Shortened Europe Visit
مصری صدر محمد مرسی یورپ کے اپنے پہلے دورے کے دوران آج جرمنی پہنچے لیکن انہوں نے اپنے ملک میں جاری شورش کی وجہہ سے اپنا دورہ مختصر کر دیا ہے ۔ مبصرین کے مطابق مرسی اپنے ملک کی علیل معیشت کو سہارا دینے کیلئے نئی سرمایہ کاری کے کوریڈور پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن سیاسی انتشار اور سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے سبب بین الاقوامی سرمایہ کار مصر کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں ۔ مبصرین کے مطابق وہ اپنے جمہوری حکومت کے تشخص کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو ترغیب دینا چاہتے ہیں ۔ جرمن دارالحکومت برلن میں مرسی جرمن چانسلر انجیلا مرکل سے ملاقات کریں گے ۔ وہ اپنے موجودہ دورے کے دوران برلن میں اپنی ملاقاتوں کے بعد پیرس پہنچنے والے تھے مگر اب ان کا پیرس کا دورہ سردست ملتوی کر دیا گیا ہے ۔ مرسی جرمن چانسلر اور دوسرے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد اپنے ملک لوٹ جائیں گے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں