کویت میں ڈونرس کانفرنس کا انعقاد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-31

کویت میں ڈونرس کانفرنس کا انعقاد

سعودی عرب نے دو برسوں سے جاری بحران کا شکار شامی شہریوں کی امداد کیلئے 300 ملین ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔ الجزیرہ مبشر ٹی وی نے یہ اطلاع دی۔ چینل نے بتایا کہ یہ اعلان مملکت کے وزیر فینانس ابراہیم الساف نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کی زیر صدارت کو ویت میں منعقدہ ڈونرس کانفرنس میں کیا ہے ۔ جنرل بانکی مون نے شام کی خانہ جنگی کے تمام جنگجوؤں سے اپیل کی کہ وہ انسانیت کے نام پر لڑائی بند کر دیں ۔ کو ویت میں عطیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بانکی مون نے کہا "میں تمام فریقین، شامی حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ انسانیت کے نام پر ہلاکتیں بند کریں ۔ قتل اور تشدد کو ختم کیاجائے "۔ کانفرنس میں 59 ملک شرکت کر رہے ہیں ۔ کویت کے امیر صباح الاحمد الجابر الصباح نے کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ شام میں اس وقت جو خلاء پیدا ہو چکا ہے اس کا باعث بشارالاسد ہیں اور یہ بات قابل افسوس ہے کہ بین الاقوامی برادری اس صورتحال سے لاتعلق نظر آ رہی ہے ۔

UN-Sponsored International Donor Conference in Kuwait

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں