ہالینڈ کے پہلے مرد بادشاہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-30

ہالینڈ کے پہلے مرد بادشاہ

ولندیزی ملکہ بیٹرکس نے اپنی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر تخت و تاج چھوڑے کا اعلان کر دیا ہے ۔ ان کے بڑے فرزند اور ولیعہد شہزادہ ولیم الیگزینڈر 45سالہ گذشتہ ایک صدی کے دوران ہالینڈ کا بادشاہ بننے والے پہلے مرد ہوں گے ۔ ملکہ اسی سال 30اپریل کو مکمل طورپر اپنے عہدہ سے دستبرداری ہورہی ہیں ۔ ٹیلی ویژن پر اپنی قوم سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ نے تاج و تخت سے دستبردار ہونے کے فیصلہ کا اعلان کیا جو 31!جنوری کو 75سال کی ہو جائیں گی۔ وہ تقریباً33 برس سے ہالینڈ کی ملکہ ہیں ۔ ہالینڈ کی بادشاہت کو جس کا ملکی انتظام و انصرام میں کوئی زیادہ اختیار نہیں ، یورپ کے قدیمی شاہی خاندانوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ ہالینڈ میں بادشاہ دستوری حکمران ہوتا ہے ۔ ملکہ بیٹرکس نے اپنی قوم سے خطاب میں کہاکہ اب ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کی ذمہ داری اگلی نسل کو منتقل کی جا رہی ہے ۔ ہالینڈ میں بادشاہت کو عوامی جذبات، اتحاد و یگانگت اور حب الوطنی کی علامت خیال کیا جاتا ہے ۔ ملکہ بیٹرکس سے ہالینڈ کے عوام بے پناہ محبت کرتے ہیں اور انہیں محبت سے "بیا" کے نام سے پکارتے ہیں ۔

Dutch Queen Beatrix Abdicating, Son Will Be King

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں