Congress party is now my life - Rahul Gandhi
کانگریس میں دوسرے اہم قائد کی حیثیت سے انتخاب کے بعد جذباتی را ہول گاندھی نے کہا ہے کہ "پارٹی ہی اب میرا خاندان ہے "۔ انہوں نے عہد کیا کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور وعدہ کیا کہ تیزی سے تبدیلیاں لائیں گے ۔ پارٹی کے نائب صدر کی حیثیت سے تقرر کے ایک دن بعد انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ نوجوانوں ، تجربہ کاروں ، خواتین اور تمام پارٹی قائدین کے ساتھ یکساں سلوک کریں گے اور ہر ایک کی بات سنیں گے ۔ 40 منٹ کی انتہائی جذباتی تقریر میں را ہول گاندھی نے انکشاف کیا کہ اُن کی ماں اور صدر کانگریس سونیا گاندھی کل رات اُن کے روم میں آئیں اور روپڑیں کیونکہ وہ جانتی ہیں کہ اقتدار زہر ہے ۔ را ہول نے کہاکہ وہ اس لئے روپڑیں کیونکہ وہ اس بات کو سمجھتی ہیں کہ اقتدار جسے حاصل کرنے کیلئے لوگ بے چین رہتے ہیں دراصل ایک زہر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی چمک دمک کی وجہہ سے اقتدار کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے بلکہ صرف غریبوں کی خدمت کیلئے کام کرنا چاہئے ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں