سرحد پر سختی - پاکستان کو فضائیہ سربراہ کی تنبیہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-13

سرحد پر سختی - پاکستان کو فضائیہ سربراہ کی تنبیہ

لائن آف کنٹرول پرپاکستان کی جانب سے سیزفائرکی مسلسل خلاف ورزی کی حالیہ وارداتوں کوقطعی ناقابل برداشت قراردیتے ہوئے ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ مارشل این اے کے براؤنی نے آج پاکستان کوتنبیہ کی کہ اگراس کی طرف سے یہ سلسلہ جاری رہاتوہندوستان دیگرمتبادلات پرغورکرنے کیلئے مجبورہگا۔ ایک دفاعی تقریب کے دوران الگ سے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے ایسے ہندوستانی فوجیوں کی عزت اوروقارکاپرچم بلندکرنے کی بات کی جیسے کہ وہ فوجی جس کاسرحال ہی میں پاکستانی فوجیوں نے قلم کیا۔ فضائیہ کے سربراہ براؤنی نے کہاکہ میں تمام لوگوں سے صرف اتناکہناچاہتا ہوں کہ ہندوستان اپنی فوجیوں کی عزت اوروقارکاپرچم ہمیشہ بلندرکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان اورپاکستان میں کنٹرول کی لائن ہے ۔ ہمارے درمیان سیزفائرکامعاہدہ ہے ایک مخصوص میکانزم ہے،مختلف قسم کے ڈھانچے ہیں اوران تمام چیزوں کی جان بوجھ کرخلاف ورزی قطعی قابل برداشت نہیں ۔
ہم لوگ صورتحال کابہت باریکی سے جائزہ لے رہے ہیں اوراگریہ چیزیں ایسی ہی چلتی رہتی ہیں اورسیزفائرکی خلاف ورزی ہوتی رہتی ہے توہو سکتا ہے کہ ہمیں پاکستان کوان حرکتوں سے بازرکھنے کے لئے دیگرمتبادل صورتوں پرغورکرناپڑے گا۔ تاہم ایرچیف مارشل براؤنی نے یہ بتانے سے انکارکیاکہ کن دیگرمتبادلات پرغورکیاجا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ متبادل متبادل ہوتا ہے اورمتبادل پرہم لوگ اس طرح کھل کربات نہیں کر سکتے۔ اگرخلاف ورزی جا رہی توہمیں پورے مسئلہ پرازسرنوغورکرنا ہو گا۔

India may have to look at 'some other options': IAF chief Air Chief Marshal NAK Browne warns Pakistan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں