Bangladesh garment factory fire kills 7, injures 5
ڈھاکہ کے ایک ملبوسات کارخانہ میں آگ بھڑک اٹھنے کے بعد بھگڈر کے نتیجہ میں کم ازکم 7خاتون ارکان ہلاک ہو گئیں ۔ یہ دو ماہ پہلے کے بدترین حادثہ کے بعد دوسرا حادثہ ہے ۔ سابقہ حادثہ میں 100سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ محمد پور کے علاقہ بیری بدھ کے علاقہ میں کل دوپہر آگ بھڑک اٹھی تھی جس کی وجہہ ہنوز نہ معلوم ہے لیکن امکان ہے کہ یہ شارٹ سرکٹ کا نتیجہ تھا۔ مہلوک خواتین آگ بھڑک اٹھانے کے بعد اپنی جان بچانے کیلیئ دوڑنے کے دوران کچل اور جھلس کر ہلاک ہو گئیں کیونکہ کارخانہ میں آسانی سے جل اٹھنے والے اسفنج کے بڑے بڑے ٹکڑے پھیلے ہوئے تھے ۔ روزنامہ ڈیلی اسٹار نے الزام عائد کیا ہے کہ کارخانہ میں ہنگامی حالات میں باہر نکلنے کا دروازہ موجود نہیں تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں