شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کا مشورہ - حافظ سعید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-28

شاہ رخ خان کو پاکستان آنے کا مشورہ - حافظ سعید

جامعۃ الدعوۃ کے سربراہ اور ممبئی حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز حافظ محمد سعید نے بالی و وڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان کو ایک دوستانہ مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر شاہ رخ خان خود کو ہندوستان میں غیر محفوظ سمجھتے ہوں تو وہ پاکستان آ جائیں ۔ شاہ رخ خان کا یہاں خیرمقدم کیا جائے گا۔ حافظ سعید نے ایک پاکستانی ٹی وی چینل کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں یہ بات کہی۔ کنگ خاں کو حافظ سعید نے یہ دعوت ان کے بعض ریمارکس کے بعددی ہے جو انہوں نے 9/11 دہشت گرد حملے کے بعد مسلمانوں کی شبیہ کے حوالے سے کئے تھے ۔ آوٹ لک ٹرننگ پوائنٹس کو دئیے گئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں شاہ رخ خان نے کہا ’’میں بعض دفعہ سیاسی قائدین کا نادانستہ نشانہ بن جاتا ہوں جو ہندوستانی مسلمانوں کے محب وطن نہ ہونے کے بارے میں اپنی تمام تر غلط سوچ کی علامت مجھے بناناچاہتے ہیں ،،۔ سوپر اسٹار نے مزید کہا ’’ایسے موقع آتے رہے ہیں جب مجھے اپنے ملک کے بجائے پڑوسی ملک سے تعلق خاطر رکھنے کا الزام دیا گیا ہے حالانکہ میں ایک ہندوستانی ہوں جس کے باپ نے ہندوستان کی آزادی کیلئے جنگ لڑی تھی۔

Hafiz Saeed to SRK: Come to Pakistan if you feel insecure in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں