ممبئی - حج 2013 کے لیے فارم کی جلد تقسیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-11

ممبئی - حج 2013 کے لیے فارم کی جلد تقسیم

حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج 2013 کے لیے فبروری میں حج فارم تقسیم کیے جانے کی امید ہے اور اسی کے ساتھ حج سیزن شروع ہو جائے گا۔
حج برائے 2013 کے خواہش مند عازمین کے لیے ضروری ہے کہ وہ قبل از وقت انٹرنیشنل پاسپورٹ بنوا لیں کیونکہ اس کی زیراکس کاپی مع ذاتی تصدیق فارم جمع کروانا ہوگی۔ جن عازمین کے پاسپورٹ پہلے سے تیار ہیں ، وہ معلوم کر لیں کہ ان کے پاسپورٹ ختم ہونے کی معیاد زیادہ سے زیادہ 31/مارچ 2014 ہو ورنہ اگر اس تاریخ سے قبل پاسپورٹ ختم ہو رہا ہو تو کمپیوٹر نظام اسے قبول نہیں کرے گا۔
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر شاکر حسین نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے انٹرنیشنل پاسپورٹ کو لازم قرار دیا ہے اس لیے عازمین قبل از وقت اس کی تیاری کر لیں بصورت دیگر ان کا درخواست فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔

Applications for Hajj 2013 to be issued in February

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں