سعودی شوریٰ کونسل میں 30 خواتین کو نمائندگی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2013-01-12

سعودی شوریٰ کونسل میں 30 خواتین کو نمائندگی

خادم حرمین شریفین شاہ عبداﷲ بن عبدالعزیز نے جمعہ کو ایک تاریخی فرمان جاری کیا جس کے تحت خواتین کو پہلی بار مملک کی سابق مکمل مردشوریٰ کونسل کے ارکان ہونے کی اجازت دی گئی پہے۔ سعودی شاہ عبداﷲ نے جمعہ کو شائع کردہ فرمان میں سابق میں تمام مردوںپر مشتمل شوریٰ کونسل کیلئے30 خواتین کا تقرر کیا ہے۔ جو ایک تاریخی اقدام ہے جبکہ وہ قدامت پرست مملکت میں اصلاحات عمل میں لارہے ہیں۔
یہ فرمان سرکاری ایس پی اے نیوز ایجنسی کی جانب سے شائع کیا گیا ہے اور بتایا گیا ہے کہ شوریٰ کونسل میں خواتین کو 20فیصد کوٹہ دیا گیا ہے۔ یہ ایک ایسا ادارہ ہے جو پالیسی اور قانون سازر پر انہیں مشورہ دیتا ہے۔ کونسل کے منشور میں ایک دفعہ ترمیم کی گئی ہے جو خواتین کو اس ادارہ میں نمائندگی دے گی جبکہ 30خواتین کے بشمول 150ارکان کو نامزد کیاگیا ہے۔ شاہ عبداﷲ نے ممالک میں مذہبی قائدین کے ساتھ مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے جہاں خواتین پر کئی تحدیدات عائد ہیں اور انہیں مردوں کے ساتھ اختلاط کی اجازت نہیں ہے۔

Saudi King Abdullah appoints 30 women to the 150-member Shura Council, a historic first

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں