16/دسمبر جدہ ایجنسیاں
سعودی عرب کے مملکتی وزیر اور نیشنل گارڈز کے کمانڈر پرنس مطب بن عبداللہ نے آج اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد شاہ عبداللہ نے فوری طور پر شہریوں کی فلاح سے متعلق رپورٹس اور ان کی شکایتوں کی درخواستوں کا جائزہ لیا ہے۔ دواخانے میں اپنے قیام کے دوران بھی شاہ عبداللہ شہریوں کے امور اور ان کی فلاح کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں مسلسل معلومات حاصل کرتے رہے۔
پرنس مطب نے اپنے والد کی صحتیابی کے لیے اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کی دعاؤں سے رب کریم نے انہیں صحت سے نوازا ہے۔
شاہ عبداللہ اللہ تعالیٰ کی عطاکردہ نعمتوں پر پراعتماد ہیں اور خدائے بزرگ و برتر پر کامل بھروسہ کرتے ہوئے ہر حال میں اس کا شکر بجا لاتے ہیں۔
Citizens welfare is the motto of King Abdullah
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں