سابق صدر مصر حسنی مبارک گر پڑے ، سر پر چوٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-17

سابق صدر مصر حسنی مبارک گر پڑے ، سر پر چوٹ

جیل میں سزا کاٹنے والے مصر کے معزول صدر حسنیٰ مبارک آج حمام میں گر پڑے جس کے سبب ان کے سر پر شدید چوٹ لگی ہے۔ میڈیکل ٹیم نے طبی جانچ کے بعد بتایا کہ اس چوٹ سے ان کے سر پر کافی زخم آئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2/جون 2012 کو مصری عدالت نے انہیں تاعمر قید کی سزا سنائی تھی اور احتجاج کے دوران قتل عام کو نہ روکنے کا مجرم بھی قرار دیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ جیل جانے کے بعد سے حسنی مبارک کی صحت ابتر ہوتی جا رہی ہے اور وہ صحت کے کئی مسائل بشمول قلب پر حملے سے دوچار ہیں۔ انہیں جیل کے ہسپتال میں ہی طبی امداد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔


Egyptian former President Hosni Mubarak slipped and fall down in a bathroom of the prison hospital.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں