پاکستان - نوعمر بچوں کی لازمی تعلیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

پاکستان - نوعمر بچوں کی لازمی تعلیم

پاکستانی صدر آصف علی زرداری نے مفت اور لازمی تعلیم کے وفاقی بل پر دستخط کر دئے ہیں جس کے تحت اب ملک بھر میں 5 سال سے 16 سال تک کی عمر کے بچوں کے لیے تعلیم کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور حکومت میٹرک تک بچوں کو لازمی تعلیم فراہم کرے گی۔
اس بل کے تحت یہ لازم ہوگیا ہے کہ اسکول نہ جانے والے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کرایا جائے اور کسی بھی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ بل کے تحت تمام نجی تعلیمی اداروں پر لازم ہوگا کہ وہ غریب بچوں کی تعلیم کے لیے اپنے اداروں میں 10 فیصد کوٹہ مختص کرے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں