(ایس این بی)
خواتین کے تحفظ کے لیے ممبئی پولیس نے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں خاتون پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو عمل میں لانے کا حکمنامہ ممبئی پولیس کمشنر ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے جاری کیا ہے۔ علاوہ ازیں خواتین کے ساتھ ہونے والے جرائم پر قابو پانے اور اس پر قدغن لگانے کے لیے ممبئی شہر کے تمام پولیس اسٹیشنوں ، اسکول ، کالج اور محلوں میں پولیس چوکیوں کے اطراف 4 ہزار شکایتی ڈبوں کو نصب کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
کمشنر نے تشویش اور شرمندگی کے اظہار کے بعد ان اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ممبئی میں خواتین پوری طرح محفوظ رہیں گی۔
سبسکرائب کریں در:
تبصرے شائع کریں (Atom)




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں