فلسطینی قبرستان کو پارک میں تبدیل کرنے کی اسرائیلی اجازت - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2012-12-20

فلسطینی قبرستان کو پارک میں تبدیل کرنے کی اسرائیلی اجازت

اسرائیل سپریم کورٹ نے مقبوضہ فلسطین میں ایک قبرستان کی زمین پر پارک کی تعمیر کے خلاف دائر کی گئی اپیل پر فیصلہ میں صہیونی حکام کو پارک بنانے کی اجازت دے دی ہے۔
فلسطین میں مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ دار تنظیم اقصیٰ فاؤنڈیشن نے صہیونی حکومت کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ اور اب اس تنظیم نے صہیونی اعلیٰ عدالت کے اس فیصلے کو جانبدارانہ اور ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پارک کا یہ مجوزہ منصوبہ مقبوضہ فلسطین کے 1948 میں لیے گئے شہر رملہ میں "زرنوف" قبرستان کی زمین پر تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں